کراچی (آن لائن ) سندھ حکومت کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، نامعلوم ہیکرز نے پیغام جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے سندھ انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ ہیک کر کے وارننگ دے دی ہے۔ سندھ انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ گزشتہ صبح ہیک کی گئی تھی ، ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد نامعلوم ہیکرز کی جانب سے
وارننگ میسج بھی جاری کیا گیا تھا۔ اپنے پیغام میں ہیکرز کا کہنا تھا کہ طلبا کی زندگیاں کوئی مذاق نہیں ہے، فوری طور پر اسکولز بند کئے جائیں، طلبا ہی کسی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، اپنے اثاثے تباہ مت کریں۔ ہیکرز نے حکومت کو سکولز بند کرنے کا کہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہیکرز کی جانب سے محفوظ طلبا اور محفوظ پاکستان لکھا گیا ہے