اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2020ء میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز بیچلر پروگرامز پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ڈپلومہ اِن فرانزک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے اور اِن نتائج کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں۔شعبہ امتحانات کے مطابق طلبہ کو رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھی ارسال
کردیئے گئے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر تعلیمی سرگرمیوں کے لئے مقرر کردہ ‘اکیڈمک کیلنڈر’کے مطابق دیگر پروگرامز کے نتائج مرتب کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے۔وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر پر من و عن عمل کریں تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔