منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خارش کرنے سے زیادہ خارش کیوں ہوتی ہے ؟

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ہمیں اس بات کا اچھی طرح علم ہے کہ خارش والی جگہ پر خارش کرنے اس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے۔ اس بات پر حال ہی میں واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق کی ہے اور پتہ لگایا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ چوہوں پر کی گئی تحقیق میں

یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب کسی جگہ خارش ہوتی ہے تو دماغ سمجھتا ہے کہ اس جگہ درد ہو رہی ہے اور اس درد کو کم کرنے کے لئے دماغ ایک خاص قسم کا مادہ ’’سیروٹنین‘ ‘خارج کرتا ہے لیکن جب یہ مادہ ریڑھ کی ہڈی میں پہنچتا ہے تو خارش بڑھ جاتی ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر زو پروفیسر فینگ چین کا کہنا ہے سائنسدانوں کو پہلے سے علم تھا کہ ’’سیروٹنین‘‘درد کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن یہ بات پہلی بار سامنے آئی ہے کہ خارش کی وجہ سے جب یہ مادہ خارج ہوتا ہے تو خارش میں شدت آجاتی ہے۔پروفیسر چین کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے اس مادے کے اخراج او ر اعصابی نظام کو آپس میں ابلاغ سے روکا جائے اور اس طرح خارش کو کم کیا جائے تاہم متاثرلوگوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ جہاں خارش ہو رہی ہو اس جگہ کو زیادہ مت کھجائیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…