اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔اس سے نجات کے لئے ہم ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے یہ مسئلہ کبھی تو حل ہوجاتا ہے اور کبھی بہت زیادہ تکلیف دہ ہونے لگتا ہے۔ مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کی ماہرڈاکٹر لیزا ڈی سٹیفنو کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ادویات کی وجہ سے ریشہ اندر کی رہ جاتا ہے ،چھاتی جکڑی جاتی ہے اور
مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ اگر دوائیوں کے بغیر جلد اس مسئلے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دو مشوروں پر عمل کریں۔ اپنے انگوٹھے اور زبان کا استعمال اپنے انگوٹھے کے ساتھ اپنی بھنووں کے درمیانی حصے کو تین سے چار سیکنڈ کے لئے دبائیں اور پھر اپنی زبان کو منہ کے اوپر والے حصے سے لگا دیں۔اس حرکت کی وجہ سے آپ کے ناک کے اندر موجود بلغم باہر آئے گا۔اس عمل کو 20سیکنڈ تک باری باری دہرائیں اورآپ کو کافی سکون محسوس ہوگا اور آپ بآسانی سانس لے سکیں گے۔ اپنی چھوٹی انگلی کا استعمال کریں دیکھنے میں یہ بہت عجیب لگتا ہے لیکن یقین کریں یہ بہت ہی کارگر نسخہ ہے۔اپنے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو اپنے منہ میں لے جائیں اور جتنا ہوسکے بائیں جانب حلق کے گوشت کو چھوئیں (آخری دانت سے جتنا بھی پیچھے لیجا سکیں ) اور اسے اوپر کی جانب دبائیں۔اس عمل کو تین سیکنڈ تک کرنے سے چہرے میں کچھ مسلز حرکت میں آجائیں گے اور بلغم باہر آجائے گی۔