پیر‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2024 

کورونا ویکسین تیار ہوگئی، زندگی اگلے سال تک معمول پر آجائے گی، ترک جرمن سائنسدان کا دعویٰ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)کورونا ویکسین تیار کرنے والی جرمن دوا ساز کمپنی بائیون ٹیک کے ترک نژاد جرمن بانی اور سائنسدان اوغور شاہین نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین تیار ہوگئی اور زندگی اگلے موسمِ سرما تک معمول پر آجائیگی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی دوا ساز ادارے

فائزر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی تیارکی گئی کورونا وائرس کی ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے۔کورونا ویکسین فائزر نے جرمن دواساز ادارے بائیون ٹیک کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کی ہے س حوالے سے کورونا ویکسین تیار کرنے والی جرمن دوا ساز کمپنی بائیون ٹیک کے ترک نڑاد جرمن بانی اوغور شاہین نے کہاکہ کورونا ویکسین تیار ہوگئی اور زندگی اگلے موسمِ سرما تک معمول پر آجائے گی۔انہوں نے کہاکہ بیماری کے خلاف ویکسین کا مؤثر استعمال 2021 کے موسم گرما سے شروع ہوگا اور ویکسین کے بعد لوگوں کے درمیان وائرس کی منتقلی کا خطرہ کم ہوجائے گا۔دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ ٹرائل کامیاب رہے ہیں، اس ویکسین کو 6 ملکوں میں 43 ہزار افراد پر آزمایا گیا،برطانیہ ویکسین کی 3 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دے چکا ہے جبکہ اس سال کے آخر تک مزید ایک کروڑ آرڈر متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…