منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چینی ساختہ ویکسین پر ٹرائل جاری ،تجربہ کامیاب ہوا تو پاکستان ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک ہوگا،خوشخبری سنا دی گئی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے چینی ساختہ ویکسین پر ٹرائل جاری ہیں ،تجربہ کامیاب ہوا تو پاکستان ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک ہوگا،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تاحال رپورٹ نہیں آئی مطلب مسئلہ

حل ہو گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یوراولوجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا وباء سے چار شہر مسئلہ پیدا کررہے ہیں،ان میں لاہور ، فیصل آباد، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں،لا پرواہی کی وجہ سے عوام نے ایس او پیز پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے ،عوام کو چاہیے ماسک کا استعمال لازم کرلیں تو کورونا وائرس سے 70 فیصد تک بچا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی آرہی ہے،عوام سے درخواست ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نا نکلیں،انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں 100 بستر کورونا مریضوں کیلئے تیار ہیں جبکہ آئندہ ہفتے 100 مزید بستر بھی یہاں موجود ہونگے،اس وقت 2 ویکسین سامنے آرہی ہیں، فائزر کی ویکسین کا کولڈ ٹرائل مشکل ہے دوسری ویکسین چینی ،ساختہ ہے اس پر ٹرائل جاری ہے،ٹرائل کامیاب ہوئے تو پاکستان پہلا ملک ہوگا جو اس ویکسین کو استعمال کرے گا،صحافی کے سوال پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف بارے میں 100 دفعہ بات کرنا چاہتی ہوں لیکن میرا مسئلہ اس وقت کورونا وباء ہے،نواز شریف ابھی ولائت میں ہیں اور اب علاج کرانے لگے ہیں اگر نواز شریف کو روزانہ ٹیوی پر اس طرح تقریر کرنا ہے تو واپس ملک آجائیں.نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مسلے کی رپورٹ نہیں آئی اس کا مطلب ہے وہ حل ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…