اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کی جانب سے کراچی کے عوام کو80 میٹرو بسوں کا تحفہ دینے کا اعلان ، بسوں کی لاگت پر تین ارب خرچ آئے گا ، منظوری دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ذیلی ادارے سندھ سندھ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہواجس میں بسوں کی خریداری کیلئے فائنل ٹینڈر
نوٹس فائنل کر لیا گیا ہے ۔ کراچی کے شہریوں کیلئے80 میٹرو بسوں کی خریدی پر 3 ارب سے زائد کی لاگت آئی گی ۔کہا گیا ہے کہ ٹینڈر ایوارڈ ہونے کے بعد بس مینوفیکچرر کمپنی کی گرین لائن میٹرو منصوبے کیلئے بسیں7 ماہ میں پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی ۔ واضح رہے کہ گرین لائن میٹرو بس منصوبہ 2017ء سے ابھی تک تاحال زیر التواء کا شکار ہے ۔