نیویارک۔۔۔۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان ادویات کے جب چوہوں پر تجربات کئے گئے تو یہ عمر بڑھنے کے باعث بینائی میں پیدا ہونے والے مسئلے ’میکولر ڈی جنریشن‘ کے خلاف موثر ثابت ہوئیں۔ اس کے علاوہ لیبارٹری میں کئے گئے تجربات میں ان ادویات کے انسانی آنکھ کے پردہ بصارت یا ریٹینا کے خلیوں پر بھی مثبت اثرات دیکھے گئے۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد میں ادویات ایسے اینزائمس کا راستہ روکتی ہیں جن کی وجہ سے وائرس خود کو بڑھاتا ہے۔ یہ نئی تحقیق واضح کرتی ہے کہ یہ دوا ایسی بائیولوجیکل سرگرمیوں کے لئے بھی مشکلات پیدا کرتی ہے جو جسم میں اشتعال انگیز عمل کو متحرک کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ اس ادویہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ کمزور ہوتی ہوئی بینائی کے علاج کے لئے موثر ہے۔ اس کے علاوہ یہ دوا ان بیماریوں کی شفا میں بھی کارآمد ثابت ہوئی ہے جو سٹم سیل یا ہڈیوں کے گودے کی منتقلی کے بعد ہوتی ہیں۔ محققین کہتے ہیں کہ 2020ء4 تک دو سو ملین افراد پردہ بصارت کے کمزور ہونے کی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ بہت ہی ضروری ہے کہ وباء4 کی صورت میں پھیلنے والے اس مرض کے فوری علاج کے لئے پہلے سے بہتر اور موثر طریقہ اپنایا جائے۔ میکولر ڈی جینریشن کی وجہ سے ریٹینا کے قریب تمام سیلز ختم ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ آنکھ کا یہ حصہ صاف دیکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایچ آئی وی کی ادویات سے بینائی کا علاج دریافت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































