کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کمرشل بینکوں کا منافع 52 فیصد بڑھ گیا ،بنکوں کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 125 ارب 75 کروڑ 90 لاکھ روپے منافع ہوا،مذکورہ منافع گذشتہ سال اس عرصے سے 43 ارب روپے زیادہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کمرشل بنکوں کے اثاثوں میں بھی 7.8 فیصد اضافہ ہو گیا،بینکوں کے اثاثوں کی مجموعی مالیت میں 326 ارب روپے اضافہ ہوا جس کے بعد بنکوں کے اثاثے مجموعی طور پر18 کھرب 14 ارب 32 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے۔