پیر‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2024 

وہ غذائیں جو رکھیں آپ کو خوش اور موڈ بنائیں بہتر

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) اگر خوشی کا تعلق دل سے ہے تو اس کا تعلق دماغ سے بھی ہوتا ہے، دماغی افعال اور بعض کیمیکل ہمارے موڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ہمیں خوشگوار احساس دلاتے ہیں۔ بیریاں: اسٹرابری، رسبری اور بلوبیریوں کے جادوئی فائدے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ان میں ویلپروئک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو موڈ کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں موجود بعض فلے وینوئڈز جسمانی جلن کو

کم کرتے ہیں جوڈپریشن کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ کیلے: کیلوں میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے لیکن بہت کم لوگوں کو علم ہوتا ہے کہ اس میں ٹریپٹوفان ہوتا ہے جو دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں اور موڈ کو اچھا کرتے ہیں ۔ اس میں وٹامن بی فولیٹ بھی پایا جاتا ہے جس کی کمی موڈ کو برا کرتی ہے۔ ڈارک چاکلیٹ: ڈارک چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے ۔ اس میں تنا کم کرنے والا ایک ہارمون کارٹیسول بھی پایا جاتا ہے۔ سامن مچھلی: سامن (salmon) مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پایاجاتا ہے جو ڈپریشن کو کم کرتا ہے۔ اس کی صحتمند چکنائیاں بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتی ہیں۔ ہلدی: برصغیر پاک و ہند میں ہلدی کا استعمال عام ہے۔ اس میں کرکیومن نامی ایک عنصر انسانی احساس کو خوشگوار بناتا ہے۔ سبزچائے: جاپانی ماہرین کے مطابق روزانہ تین سے چار کپ سبز چائے پینے سے مایوسی اور ڈپریشن کے آثار بڑی حد تک ختم ہوجاتے ہیں۔ سیب کھائیں اور اداسی بھگائیں: روزانہ ایک سیب جہاں آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے تو وہیں توانائی اور مسرت کا احساس بھی دلاتا ہے۔ لہذا سیب کھایئے اور اداسی بھگائیے۔ پالک: پوپائے کارٹون پالک کھاکر توانائی حاصل کرتا تھا لیکن اس میں موجود فولک ایسڈ یاسیت کو کم کرتا ہے اور چہرے کو بھی

صاف و خوبصورت رکھتا ہے۔ پھلیاں: امریکا میں محکمہ زراعت کی تحقیق کے مطابق پھلیوں میں موجود میگنیشیئم آپ کو خاص توانائی فراہم کرتا ہے اور آپ کے ہر احساس کو خوشگوار بناتا ہے۔ اخروٹ: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے مطابق اخروٹ دماغ کو بہتر رکھتا ہے اور ساتھ ہی اس میں وٹامن، معدنیات اور الفالائنولینک ایسڈ ہوتے ہیں جو دماغ میں خاص کیمکل کا اخراج کرتے ہیں اور آپ پرسکون رہتے ہیں۔ نارنگی: نارنگیوں میں موجود وٹامن سی جلد کی خشکی کو دور کرنے کے علاوہ دماغی افعال اور یادداشت کو بہتر بناتے ہیں۔ اگر دو ماہ تک ایک گلاس اورنج جوس پیا جائے تو اس سے بہت سے دماغی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…