جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نئی تاریخ رقم نیو یارک اور واشنگٹن کے مابین سفر میں صرف 30 منٹ میں طے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )مواصلات اور تیز رفتار سفر کے میدان میں دنیا نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا۔ تاریخی کارنامہ اور مستقبل سے وابستہ منصوبے کے تحت ورجن ہائپرلوپ نے مقناطیسی نظام کے ذریعیویکیوم ٹیوب کے اندر سفر کرنے والی ایک کیپسول کا دنیا میں پہلا کامیاب سفری تجربہ کیا ہے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ آنے والے وقت میں سفر کا یہ نظام لوگوں کے سفر اور سامان کی ترسیل کی دنیا میںایک نیا انقلاب لائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورجن ہائپرلوپ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس واقع کمپنی کے ڈیفلوپ سسٹم ٹیسٹ سائٹ پر کمپنی کے ایگزیکٹوزنے یہ سفری تجربہ کیا۔ اس نظام کے تحت ایک گھنٹے میں172 کلومیٹر کی رفتار سے سفر کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ دبئی پورٹس ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او ورجن ہائپرلوپ کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ میری آنکھوں کے سامنے ایک نئی تاریخ رقم ہورہی ہے۔لاس اینجلس میں مقیم کمپنی نے مستقبل کا خیال ہے کہ وہ اس نئے اور تیز رفتار مواصلاتی نظام کے ذریعے مسافروں اور کارگو سروس کو کیپسول کے ذریعے 966 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ تیزی سیایک سے دوسرے مقام تک منتقل کرسکے گی۔نیو یارک اور واشنگٹن کے مابین ہائپرلوپ سسٹم میں سفر میں صرف 30 منٹ کا ہوجائے گا اس طرح یہ فضائی سفر کے مقابلے میں دو گنا تیز اور ٹرین کی رفتار سے چار گنا تیز ہوگا۔کمپنی نے کہا کہ وہ 2025 تک حفاظتی سرٹیفیکیشن اور 2030 تک کمرشل منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…