جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں ایک شوہر کیلئے 3بیویوں کا کرواچوتھ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں ایک شخص کی تین بیویوں نے اس کے لیے کرواچوتھ کا برت رکھ کر اس کی لمبی عمر اور تندرست زندگی کے لیے دعا کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب کرشنا نامی

شخص کی تین بیویوں نے اپنے شوہر کے لیے کرواچوتھ برت رکھ کر ایک ساتھ چھنی سے اس کا چہرہ دیکھ کر برت کھولا۔ کرشنا کی تینوں بیویاں شوبھا، رینا اور پنکی سگی بہنیں ہیں اور ان تینوں بیویوں کے دو، دو بچے ہیں جبکہ کرشنا کی یہ تینوں بیویاں ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔بھارتی میڈیا نے جب اس حوالے سے کرشنا کی تینوں بیویوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے انکار کردیا تاہم ان کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ یہ تینوں بیویاں ہم اہنگی کے ساتھ رہتی ہیں جبکہ آج تک ان کے درمیان شوہر سے متعلق کسی قسم کا کوئی اختلات نہیں دیکھا گیا۔کرشنا کے رشتہ دار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے توقع نہیں کی تھی کہ یہ شادی برقرار رہے گی لیکن کرشنا نے ہمیں کبھی بھی وجہ نہیں بتائی کہ اس نے ایک ہی تقریب میں تین بہنوں سے شادی کیوں کی جبکہ ان کی شادی کو 12سال ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…