جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے عالمی تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ( این این آئی)عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی دعامولانا محمد ابراہیم آف انڈیانے کروائی۔دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے۔یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما۔

بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما۔یااللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما،یااللہ ہمارئے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما،یااللہ دین کی ہوائیں چلا دے،دین کی فضا ئیں بنا دے،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما،اجتماع کو قبول فرما۔دریں اثنا عالمی تبلیغی اجتما ع کے آخری روز شرکا ء کو اجازت نہ ملنے کی وجہ سے تعداد میں اضافہ نہیں ہوا،اختتامی دعا سے قبل مجمع کو مولانا محمد ابراہیم نے ہدایات دیں،اجتماع گاہ کو چاروں اطراف سے پولیس اور کمانڈوزنے گھیرے میں لیے رکھا،اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانیوالے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی،جگہ جگہ پر پولیس کے مسلح اہلکار تعینات رہے،پنڈال سے اسٹیشن اور تبلیغی مرکز کا کرایہ بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا،زائرین کی خدمت کے

لئے لٹھ بردار سکیورتی اہلکار وںنے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی،حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہیں،رائے ونڈ تا لاہور کا کرایہ دو سو روپے فی کس وصول کیا گیا،ریلوے حکام کی جانب سے کم رش کی وجہ سے شٹل ٹرین نہیں چلائی گئی

جس کی وجہ سے لاہور جانیوالے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،دعا کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے زائرین کے لئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں،زائرین آخری روز اپنی خریداری میں مصروف رہے۔علاوہ ازیں کراچی اور کوئٹہ جانیوالی ٹرینیں مندوبین کو لے کر

واپس روانہ ہوگئیں۔ریلوئے اسٹیشن پر مقامی شہریوں کی جانب سے کیمپوں پر کھانے کی فراہمی پر مندوبین نے اظہار تشکر کیا۔مقامی جماعتی احباب کی جانب سے شرکائے اجتماع کی نصرت کے لئے لگائے گئے کیمپ میں ہزاروں افراد کو کھانا کھلا یا گیا اور بعدازاں گاڑیوں کی روانگی تک مہمانوں کی تواضع چائے اور مشروبات سے کی جاتی رہی۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…