پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ سے لاپتہ ہونے والے 12 افراد پر مشتمل برطانوی خاندان کا معمہ حل

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ سے لاپتہ ہونے والے 12 افراد پر مشتمل برطانوی خاندان شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شامل ہوگیا ہے۔خاندان سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ محفوظ‘ محسوس کر رہے ہیں۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک رکن کے ذریعے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ لاپتہ خاندان کے اغوا اور جبری طور پر تنظیم میں شمولیت ظاہر کرنا توہین آمیز ہے۔دادا، دادی اور ایک پوتے سمیت بارہ افراد شام روانہ؟بیان کے مطابق تمام مسلمانوں کو اللہ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے لندن کے نزدیکی شہر لوٹن کا ایک مسلمان خاندان 17 مئی سے لاپتہ ہے۔اس سے پہلے پولیس نے کہا تھا کہ لاپتہ خاندان شام گیا ۔آزاد ذرائع سے نام نہاد دولت اسلامیہ کے رکن کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان کی تصدیق نہیں سکی تاہم بیان کے ساتھ لاپتہ خاندان کے ایک فرد محمد عبدالمنان کی دو تصاویر بھی ہیں۔دولت اسلامیہ کے ساتھ لڑنے والے برطانوی کی جانب سے بی بی سی کو ملنے والے بیان میں کہا گیا کہ خاندان ایک ایسی سرزمین میں داخل ہوا ہے جوکرپشن اور ظلم و جبر‘ سے پاک ہے اور وہ کسی فردِ واحد کے کہنے پر نہیں بلکہ مسلمانوں کے ’خلیفہ‘ کے حکم پر شامل ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ہماری حفاظت کے بارے میں پریشان ہونے والوں کو میں ہم یہی پیغام دیں گے کہ وہ مطمئن رہیں اور ہم اپنے آپ کو پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ تصور کر رہے ہیں ’ہم تمام مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ وہ خلیفہ کی اطاعت کریں اور اپنی ریاست میں شامل ہوں جہاں آپ کو زندگی اور آخرت میں بھی عزت ملے گی۔حکام کو خاندان کے لاپتہ ہو جانے کی اطلاع عبدالمنان کے دو بیٹوں نے دی جو ا±ن کی پہلی شادی سے ہیں اور لوٹن ہی میں مقیم ہیں یہ خاندان 10 اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہوا اور اندازہ یہ ہے کہ یہ افراد بنگلہ دیش سے برطانیہ واپس آتے ہوئے 11 مئی کو ترکی میں رکے جہاں سے پورا کنبہ جنگ زدہ شام میں داخل ہو گیا۔لاپتہ افراد میں 75 برس کے محمد عبدالمنان اور ا±ن کی 53 برس کی اہلیہ منیرہ خاتون، اِن کا 31 برس کا شادی شدہ بیٹا محمد ابی القاسم اور ا±س کی 27 برس کی بیوی شاہدہ خانم، محمد عبدالمنان کی 21 برس کی بیٹی راجیہ خانم، دو بیٹے 25 اور 19 برس کے زید حسین اور توفیق حسین اور 26 برس کے صالح حسین اور ا±ن کی 24 برس کی بیوی روشن آرا بیگم اور ا±ن کے ایک سے 11 سال تک کے تین بچے شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…