لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے سیاستدانوں کا رویہ بہت غیر ذمہ دارانہ ہوگیا،ہمارا رویہ بنی اسرائیل والا بن گیا ہے ،آزادی ہمیں راس نہیں آئی،سیاست میں غیر ذمہ داری ہے ، کاروبار میں غیر ذمہ داری ہے ،ٹیکس نہیں دیتے ،بہت صدمے والی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایاز صادق کو تاکید کرنے گئے
کہ تم پکے رہو، ایاز صادق نے کہا کہ میں اپنے موقف پر قائم ہوں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ کام صرف اپوزیشن نہیں کررہی بلکہ حکومت بھی یہی کام کررہی ہے ،شیخ رشید کہتے ہیں کہ تین مہینے بڑے اہم ہیں ، جھاڑو پھرے گا،صبح سے لے کر شام تک ٹی وی چینلز پر لگے ہیں، پھر ٹویٹ بھی کرتے ہیں،بھئی کام کرنا ہوتا ہے ،باتیں نہیں۔