اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس کی دوسری لہر ، لاک ڈائون کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5فیصد تک نیچے گر گئیں ۔ خبر ایجنسی کے مطابق کورونا کی دوسری لہرکے باعث خدشہ ہےکہ دنیا بھر میں ایک بار پھر سے سخت لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں کمی ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہی خدشات کے باعث عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمتوں میں 5.75 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی خام تیل 35.24 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔