اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں خاتون ٹیچر اپنے 13سالہ سٹوڈنٹ کو لیکر بھاگ گئی ،واقعہ 15روز قبل اس وقت پیش آیا جب ایک چھٹی کلاس کا طالبعلم اور اس کی ٹیچر گھر سے پراسرار طور پر غائب ہو جاتے ہیں ، ان کے والدین پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرانے پہنچتے ہیں
اور درخواست میں خاتون ٹیچر کو نامزد کیا جاتا ہے ،پولیس نے کافی تگ و دو کے بعد دونوں کو ڈھونڈ نکالا اور تھانے لیکر پہنچ گئی ، اردوپوائنٹ کے مطابق خاتون ٹیچر طاہرہ نے بتایا کہ گھر میں اس کے والدین اس کو ڈانٹتے تھے جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ، گھر چھوڑنے کیلئے مجھے ایک سہارے کی ضرورت تھی ، کیونکہ اکیلی لڑکی کی کوئی نہیں سنتا،میں نے اپنے سٹوڈنٹ کو بتایا کہ میں تیار ہوں ،مجھ سے اب اور برداشت نہیں ہوتا، میں نے خود پڑھنا اور پڑھانا ہے ، کسی سے کوئی رابطہ نہیں رکھنا،اس موقع پر تھانے میں موجودلڑکے نے بتایا کہ وہ بھی جانا چاہتاتھا ، لیکن اسے ڈر لگ رہا تھا ، اس نے سوچا ہوا تھا کہ وہ دونوں گھر واپس آ جائینگے،اتنے دن کہاں رہے ؟اس سوال کے جواب میں لڑکے مزمل نے بتایاکہ ٹیچر نے اس کا داخلہ کرادیا تھا ، 15دن تک سکول جاتا رہا، ٹیوشن لیتا رہا ، کہ ایک دن پولیس موقع پر پہنچ گئی ، طاہرہ نے اس دوران انکشاف کیا کہ اس نے سکول میں داخلے کے وقت کہا کہ وہ اس کا چھوٹا بھائی
ہے اور ایڈمیشن کروانا چاہتی ہے ،یہ بھائی کے طور پر میرا سہارا تھا، میںاسی سکول میں پڑھاتی تھی جہاں اسے داخلہ لے کر دیا تھا، اس لئے ہماری گزر بسر ٹھیک ہو رہی تھی ، لڑکے نے کہا کہ میں زبردستی نہیں گیا تھا ،شادی سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی، کیونکہ میں سیٹل
نہیں ہوا تھا، اس موقع پر اے ایس آئی طارق نے بتایا کہ 2ہفتے قبل ایک مقدمہ درج ہوا تھا363کا، ایس پی اور ڈی ایس پی نے مجھے بلا کر خصوصی ہدایات دی تھیں ، جدید طریقہ تفتیش کے بعد ہم نے ان دونوں کو ڈھونڈ لیا، لڑکی کی تنخواہ وہاں 3ہزار تھی ، لڑکے کو ڈھال بنا کر لیکر گئی ، دونوں فریقین ایک دوسرے کیخلاف کیس کر رہے ہیں، ایک دوسرے کیخلاف بیانا ت دے رہے ہیں ، کیس کو قانون کے مطابق نمٹائیں گے ۔