اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کشمالہ طارق کی اپنی دوسری شادی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،کشمالہ طارق کا اپنی شادی میں ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کچھ خواتین کیساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق
گزشتہ ہفتے کشمالہ طارق اور بزنس مین وقاص خان کی شادی میں سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں کشمالہ طارق نے بھی ڈانس کیا ۔ معروف خاتون پاکستانی سیاستدان کشمالہ طارق نے بزنس مین وقاص خان سے شادی کر لی ہے۔ دولہا وقاص خان پہلے سے شادی شدہ اورایک جوان بیٹے کا باپ بھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے تھے، جو اب رشتہ ازدواج میں بند ھ گئے ہیں، نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ادا کی گئی، شادی کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ کی گئی اور انتہائی قریبی عزیز و اقارب کو دعوت دی گئی تھی۔ دونوں اپنا ہنی مون یورپ میں منا کر آئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں شادی کی باقاعدہ تقریب ہو گی جس میں قریبی دوستوں کو دعوت دی جائے گی۔ معروف بزنس مین مری روڈ پر ایک مشہور ہوٹل کا مالک بھی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کشمالہ طارق کی شادی کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد طارق رشید سے ہوئی تھی، جو سی پی اے کے ممبرتھے، ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذلان خان ہے۔