مریم نواز کے درباریوں نے چادر اور چار دیواری کا ذکر کیا،بینظیر بھٹو کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے گرائیں، ان کی کردار کشی کیلئے کیا کیا نہیں کیا، ماڈل ٹاون میں کس طرح حاملہ عورتوں کو مارا گیا ، حکومتی وزیر نے ن لیگ کو کھری کھری سنا دیں

23  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپٹ ٹولے کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں،ان کو نہیں چھوڑینگے ،لوٹا گیا پیسہ بھی وصول کرینگے ،کراچی واقعہ کے حوالے سے مریم نواز اور سندھ حکومت کے بیانات متضاد ہیں ،شاہی خاندان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ،یہ لوگ بھول گئے

انہوں نے اپنے دور میں ماڈل ٹاؤن واقع میں خواتین کیساتھ کیا سلوک کیا؟ان لوگوں کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی کردار کشی سے سب واقف ہیں،یہ آپس میں جو ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز رات کو ہر چینل فوٹیج دکھائی گئی، کسی میڈیا ہاوس نے نہیں دکھایا کہ کہیں پر دروازہ ٹوٹا کہیں پر کھینچا تانی ہوئی، کیپٹن صفدر بڑے پروٹوک میں گاڑی میں بیٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز اضطراب میں لگ رہی ہیں، مریم نواز نے آج متضاد باتیں کیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ورز مریم نواز کے درباریوں نے چادر اور چار دیواری کا ذکر کیا، یہ بھول گئے کہ اپنے دور میں چادر اور چار دیواری کا کتنا تحفظ کیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ بھول گئے کہ ماڈل ٹاون میں کس طرح حاملہ عورتوں کو مارا، بے نظیر بھٹو کی ہیلی کاپٹر سے تصویریں پھینکتے ہوئے چاردر اور چار دیراری کا خیال نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…