”خواجہ آصف کا ایکسیڈنٹ کروادو” عمران خان نے کس کو یہ کہا؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنماخواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے کے بعدوزیراعظم عمران خان نے میرے شہر کے سیاسی مخالفین کو کہا کہ اس بندے کو فکس کرو۔ وزیراعظم ہائوس میں میرے

خلاف منصوبہ بندی ہوئی کہ اس بندے کو فکس کرو ، اس کا ایکسیڈنٹ کروا دیتے ہیں۔ گاڑی سے نکال کر تھپڑ مارنے، منہ کالا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ خواجہ آصف نے کراچی واقعہ کے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ کراچی واقعہ میں رینجرزکے لوگ ملوث ہیں ۔ بہت سے ادارے آپس میںٹکرا رہے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ اس وقت معاملہ مفاہمت کی جانب جاتا نظر نہیں آرہا ۔ یہ ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا ہے،دریں اثناسابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما خوا جہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر مریم نواز کو قیادت کی ذمہ داریاں سونپتے ہیں تو یہ مناسب اقدام ہوگا،استعفوں کا آپشن مارچ سے قبل استعمال کرلیں گے ،ہماری تحریک کی انتہا ہمارے استعفے ہوں گے ۔اگر ہم نے اجتماعی استعفے دیئے تو پی ٹی آئی کی طرح واپس نہیں لیں گے۔ہمارے استعفے کے بعد سینیٹ کے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکے گا۔استعفوں کا آپشن مارچ سے قبل استعمال کرلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ہمارا قائد ہے کراچی تا گلگت پوری نون لیگ اپنے قائد کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…