اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روزکراچی جلسے میں خطاب کے دوران مہنگائی پر کڑی تنقید کر دی اور حکومت نعرے پر مہنگائی کو تبدیلی قرار دیدیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی ہی تو آج عوام کو انڈے دو سو روپے کلو ، آلو ایک سو روپے درجن جبکہ ٹماٹر دو سو روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں ۔اس حوالے
سے سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ’’ابھی بلاول صاحب کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ انڈے فی کلو، آلو اور ٹماٹر فی درجن کہتےہوئے دکھائی دئیے۔ بعد ازاں علم ہوا کہ کسی نےکلو اور درجن کے الفاظ تبدیل کر کے، ویڈیو کو ایڈیٹ کیا تھا۔ چہرے کےآگےمائیک ہونےکے باعث میں جج نہیں کر سکاسو اپنی نالائقی تسلیم کرتے ہوئےمعذرت خواہ ہوں‘‘۔