پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

ملک کو آئین نہیں فوج نے بچا رکھا ہے بھارت کون سا جال بچھانے کی کوشش کررہا ؟ ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف ‎

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ایک آدمی جو تین بار ملک کا وزیر اعظم رہا، اسے اس ملک کے لوگوں ، اداروں نے اتنی عزت بخشی،اس نے کل کیا حرکت کی،اس فوج نے نوازشریف کو گود میں بٹھا کر پالا،ملک میں مقدس تو آئین ہے ،

اس پر عمل ہونا چاہئے مگر اس ملک کو آئین نہیں فوج نے بچا رکھا ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ یہ تناسب کبھی نہیں رہا کہ ہر سات جوانوں کے ساتھ ایک آفیسر شہید ہو،یہ کہتے ہیں کہ ہم جوانوں کے ساتھ ہیں مگر آفیسروں کیخلاف ہیں،جوان اور آفیسر میں امتیاز کہاں رہا ہے ،نوازشریف فوج کا نام لیتے ہیں، بتائیں آپ کو پالا کس نے تھا،ان کے بینی فشری اور حلیف ملک ہیں،یہ ایک گروپ ہے جس میں امریکہ ، جاپان، آسٹریلیا ،انڈیا ،اسرائیل اور کچھ عرب ممالک ہیں،ان کا ٹارگٹ چین ہے ،ہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کوئی ملک میں افراتفری، انتشار پیدا کرے ،یہ چاہتے ہیں کہ فوج میں پھوٹ پیدا ہو،یہ چاہتے ہیں کہ مارشل لا لگے اور عمران خان سے جان چھوٹے ،یہ چاہتے ہیں کرپشن کے کیسز واپس ہوں اور این آراو دے دیا جائے ،کیا آپ نے ملک فتح کیا یا خریدا ہے ، ہمارا سارا پیسہ لوٹ کر تم کھا گئے اور اس کا تم حساب نہیں دیتے ،عمران کو کچھ بولڈ فیصلے کرنے چاہئیں، بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کیلئے قانونی ٹیم کو بٹھائیں ،اگر ضرورت پڑے ،اگر قانونی ماہرین اتفاق کریں تو ن لیگ پر پابندی لگا دی جائے ،نئی پارٹی بنائیں،امریکہ میں ضرور ایسے لوگ ہیں جو یہ پلان کررہے ہیں کہ فوج حماقت کرے ،مارشل لا لگائے ،انڈیا کا خیال ہے پاکستان کو اقتصادی طور پر تباہ کردیا جائے ،بھارت نے کشمیر میں جو ذلت اور رسوائی کمائی ہے وہ چاہتا ہے کہ اب پاکستان کواسی طرح بدنام کیا جائے تاکہ یہاں پر سرمایہ کاری نہ ہو،نوازشریف جو کررہے ، اس سے فائدہ انڈیا کو ہورہا ہے ۔انڈیا جال بچھانے کی کوشش کررہا اور ہم نے بچنا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…