اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ساتویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، 25 سے زائد اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئیں ، ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) ملک میں مسلسل ساتویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا-ایک ہفتے میں چینی، آٹا،مرغی،انڈے اور ٹماٹر سمیت 25اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں۔ کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی

جبکہ مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت 100 روپے کلو تک کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کا جن بے قابوہو گیا، مسلسل ساتواں ہفتہ بھی عوام کی جیبوں پر بھاری پڑ گی، ایل پی جی ، آٹا ، چینی ، مرغی اور انڈوں سمیت 25 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کا اعلان کیا لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی 0.45فیصد مزید ا ضافہ ہوا۔ برائلر مرغی 26 روپے روپے کلو، انڈے 9 روپے درجن جبکہ چینی کی قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کلو کا اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 4 روپے،دال ماش 2 روپے فی کلو ،20 کلوآٹے کا تھیلا 4 روپے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 41روپے مہنگا ہوا- یہی نہیں ، گوشت,، چاول ،گھی ، تازہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی ا ضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیاز ،آلو، اور دالوں سمیت 9 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…