فضائی سفر کے دوران کروناوائرس پھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر،نئی تحقیق میں اہم انکشافات

17  اکتوبر‬‮  2020

بیجنگ(این این آئی )تقریبا ایک سال سے پوری دنیا کرونا جیسی جان لیوا وبا کی زد میں جس نے اب تک ایک ملین سے زاید لوگوں سے زندگی چھین اور چار کروڑ کے قریب اس کے متاثرین ہیں۔چین سے پھیلنے والی اس وبا پرآج تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے مگر پوری دنیا اس وبا سے

نمٹنے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی طرف سے کیے گئے ایک نئے تحقیقی مطالعے میں کرونا کے حوالے سے ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ۔ یہ خبر فضائی کمپنیوں اور فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے زیادہ خوش آئند ہے۔اس تحقیق میں بتایا گیا کہ فضائی سفر کے دوران کرونا وائرس پھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگرچہ اسے عالمی سطح پرماہرین صحت کی طرف سے مصدقہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تاہم تحقیق سے پتا چلتا ہے فضائی سفر کے دوران ماسک پہننے والے مسافر کی سانس خارج کرنے کے دوران صرف 0.003 بیکٹریا ہوا میں داخل ہوسکتے ہیں جو کہ نا ہونے کے برابر ہیں۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوائی جہازوں میں سیٹیں ایک دوسرے کے ساتھ ملی ہوئی ہوں تب بھی جہاز میں سیٹیں خالی چھوڑنے کی ضرورت نہیں۔اگر کوئی کرونا مریض ہوائی جہاز میں سوار ہے اور اس نے ماسک پہن رکھا ہے تو اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ اس کی سانس لینے سے وائرس دوسرے مریضوں تک پہنچ سکے۔امریکی محکمہ دفاع نے حال ہی میں دو کمرشل پروازوں بوئنگ 777اور بوئنگ 767میں اس کا تجربہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہوائی جہاز کے اندر موجود ایئر سسٹم اندر موجود تمام بیکٹریاز کو 99 اعشاریہ 99 فی صد صرف چھ منٹ کے اندر تلف کر دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…