اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے حکومت پنجاب سے کیا گیا معاہد ہ گوجرانوانہ جلسہ گاہ پہنچنے سے قبل ہی توڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور ن لیگ کے مابین ایک معاہدہ ہوا تھا کہ
وہ گوجرانوالہ جلسے سے قبل کہیں خطاب نہیں کریں گے لیکن انہوں نے اس معاہدے کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے شاہدرہ کےک مطابق پر خطاب کیا ۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پرویز رشید ، عمران نذیر، ڈی جی آئی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے ۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے شاہدرہ کے مقام پر عوام سے خطاب کیا ، معاہدے کی خلاف ورزی کی رپورٹ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا دی گئی ہے ۔