اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

بنکاک میں جمہوریت کے حق میں مظاہروں کے بعد ایمرجنسی نافد، سیاسی کارکن گرفتار،میڈیا پر پابندیاں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020 |

بنکاک(این این آئی)بنکاک میں جمہوریت کے حق میں مظاہروں کے بعد تھائی وزیراعظم نے ایمرجنسی نافد کر دی۔ احتجاج کرنے پر کئی سیاسی کارکن گرفتار کر لیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

امن و امان قائم رکھنے کے لیے یہ اقدامات ضروری تھے۔ مظاہرین نے تھائی بادشاہ کے اختیارات کم کرنے اور وزیراعظم اوچا کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔گذشتہ روز ایمرجنسی کے نفاذ کی وجہ مظاہرین کی جانب سے شاہی قافلے کو روکنا بنا۔ مظاہرین نے ملکہ کے قافلے کو روک کر تین انگلیوں والی سلیوٹ کیا تھا جو ملک میں احتجاج کی علامت بن گیا ۔ایمرجنسی کے تحت اعلان کردہ 4 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا پر ایسا مواد نشر کرنا ممنوع قرار دیا گیا جس میں عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہو یا معلومات کو اس طرح مسخ کیا جائے کہ قومی سلامتی کو خطرات درپیش ہوں اور امن و امان کی صورتحال کے متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…