جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑ گیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید203پوائنٹس کی کمی سے40006پوائنٹس کی سطح پر آگیاجبکہ 59.80فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو37ارب20کروڑ21لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ

سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 23.17فیصد کم رہا۔گذشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 40298پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی ملک میں سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے سبب مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے39646پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آنے سے 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم مندی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 203.14پوائنٹس کی کمی سے40006.68پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس97.03پوائنٹس کی کمی سے16916.57پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس139.27پوائنٹس کی کمی سے28372.12پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 241میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے آنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب7ارب38کروڑ96لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب70ارب18کروڑ75لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار

سے پریمیئر شوگر کے حصص 28.48روپے کے اضافے سے494.49روپے اوراسماعیل انڈسٹریز25روپے کے اضافے سے404روپے ہوگیا جب کہ نیسلے پاکستان 97.75روپے کی کمی سے6400روپے اورباٹا40روپے کی کمی سے1600روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…