اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی روپے نے امریکی کرنسی کے مضبوط قدم اکھیڑ دئیے ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں اضافے کے باعث انٹر مارکیٹ میں ڈالرساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران

بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.65روپے سے بڑھ کر163.75روپے اور قیمت فروخت163.85روپے سے بڑھ کر163.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.70روپے سے بڑھ کر163.80روپے اور قیمت فروخت164روپے سے بڑھ کر164.10روپے ہو گئی ۔دریںاثنارواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 3 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص بازار اور بانڈز سے مجموعی طورپر 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 3 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر بانڈز اور حصص کی فروخت کا رجحان رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا آئوٹ فلو ریکارڈ کیا گیا ہے اور ان 3 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے جب کہ 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کیے ہیں اور ان 3 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے بانڈز خریدے اور 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بانڈز فرخت کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…