ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ کے لیے ایک اور چیلنج درپیش، حکومت کی جانب سے یکدم فیس میں بڑا اضافہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ کے لیے ایک اور چیلنج کھڑا ہوگیاہے۔ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ایکسپورٹ کے لیے فائٹو سرٹیفکیٹ کی فیس بڑھادی ۔فائٹو سرٹیفکیٹ کی فیس میں یکدم 800فیصد اضافہ کردیا گیا۔ایکسپورٹرز کو فائٹو سرٹیفکیٹ کے لیے 300روپے کے بجائے 2500روپے ادا کرنا ہوں گے۔نئی شرح کا اطلاق ستمبر سے کیا جا چکا ہے آل پاکستان

فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق فائٹو سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافہ ناقابل برداشت ہے جو مشاورت کے بغیر کیا گیا۔فیس میں یکدم2200روپے کا اضافہ ایکسپورٹ کی لاگت میں اضافہ کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت ملک سے پھل سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہے دوسری جانب ایکسپورٹ کی لاگت بڑھانے کے اقدامات ہورہے ہیں جو حکومت کی ایکسپورٹ بڑھانے کی کوششوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی راستے سے ایکسپورٹ ہونے والی سبزیوں کے لیے اضافہ ناقابل برداشت ہے۔وحید احمد نے کہا کہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش فائٹو سرٹیفکیٹ کے معمولی چارجز وصول کرتے ہیں۔ بھارت میں فائٹو سرٹیفکیٹ کی زیادہ سے زیادہ فیس 1.36ڈالر پاکستانی روپے کے مطابق 228 روپے سری لنکا کی فیس 0.87ڈالر پاکستانی روپے میں 140 روپے جبکہ بنگلہ دیش میں فائیو سرٹفکیٹ کی فیس 24 سینٹس یعنی پاکستانی روپے کے سابق 40 روپے وصول کی جاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان میں فائیٹو سرٹیفکیٹ فیس جو پہلے ہی ان ملکوں سے زیادہ 300 روپے تھی اب بڑھا کر2500روپے کردی گئی۔ ایک کنسائمنٹ میں ایک سے زائد کنٹینرز ہونے کی صورت میں ہر کنٹینر کے لیے الگ فائیٹو حاصل کیا جاتا ہے۔ کرونا کی وباء کے بعد ایئرلائن کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کیو جہ سے

پاکستان سے فضائی راستے سے سبزیوں اور پھلوں کی ایکسپورٹ پہلے ہی بلند فریٹ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ایسے میں فائیٹو سریٹیفکیٹ کی شرح میں ناقابل برداشت اضافہ جلتی پر تیل کا کام کرے گا اور فضائی راستے سے پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ بند ہوجائیگی کیونکہ فائیٹو سرٹیفکیٹ کی فیس بعض آئٹمز کی ایکسپورٹ پر حاصل ہونے والے منافع سے بھی زیادہ ہے۔ وحید احمد

نے کہا کہ پی ایف وی اے وفاقی حکومت اور وزارت تجارت سے مل کر پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے اور انہی کوششوں کی نتیجہ میں کرونا کی وباء عالمی منڈیاں بند رہنے اور پاکستان میں لاجسٹک مسائل کے باوجود گزشتہ مالی سال پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا اور 73کروڑ ڈالر کے

پھل سبزیاں ایکسپورٹ کیے گئے اس سال اضافہ کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ وحید احمد نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیوریٹی اینڈ ریسرچ سے اپیل کی ہے کہ فائٹو سرٹیفکیٹ کی فیس میں غیرمعمولی اضافہ پر نظر ثانی کی جائے اور ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مناسب فیس کا تعین کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…