قاہرہ (این این آئی )مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے آذربائیجان اور آرمینیا پر فوری جنگ بندی اور تنازع کے سیاسی حل کے لیے فوری طور پر غیر مشروط مذاکرات پر زور دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پرپوسٹ کردہ بیان میں شیخ الازھر نے
ناگورنو کاراباخ میں دونوں متحارب ملکوں سے جنگ روکنے اور تنازع کے حل کے لیے بات چیت شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اپیل میں شیخ الازھر نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا دونوں اچھے ہمسائے بنتے ہوئے طاقت کے بجائے تنازع کے حل کے لیے دماغ کو استعمال کریں، امن، انسانیت اور ایک دوسرے کی عوام کے احساس میں امن عمل کی طرف رجوع کریں۔