بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

قرضوں کی واپسی کی وجہ سے صرف ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بہت بڑی کمی ہو گئی ، ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہونے کا خدشہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جمعرات کو جاری کی

جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 20 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کے ذخائر کم ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے تیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے، بیرونی ادائیگیوں کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک نے 58 کروڑ ڈالر بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 19 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کو ملا کر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔یاد رہے کہ دو اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر آؤٹ فلو کے بعد 19 ارب 53 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔بتایا گیا تھا کہ مرکزی بینک کے پاس 12 ارب 35 کروڑ ڈالر ہیں، جب کہ دیگر بینکوں کے پاس 7 ارب 17 کروڑ ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ساکرا اکاؤنٹس سے 2 کروڑ 83 لاکھ ڈالر آؤٹ فلو ہوا، جب کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ساکرا سے آؤٹ فلو کاحجم 16 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…