اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ایرانی فضائی حدود کیوں استعمال کی؟ امریکہ نے ایمریٹس ائیر پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020 |

واشنگٹن، دبئی ( آن لائن )امریکا نے متحدہ عرب امارات کی سرکاری ائیر لائن ایمریٹس ائیر پر 4 لاکھ ڈالرز کا بھاری جرمانہ عائد کر دیاامریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے شدید سیاسی اختلافات کے دوران ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے پر ایمریٹس ائیر لائن پر جرمانہ عائد کیا گیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اگر ائیر لائن ایک سال کے اندر دوبارہ ایسی غلطی نہیں کرتی تو

اس کا آدھا جرمانہ معاف ہو جائے گا۔امریکا کی ایوی ایشن انتظامیہ نے فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی ایران کی جانب سرویلنس ڈرون مار گرائے جانے کے باعث عائد کی تھی اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی کا خیال ہے کہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکا کے مسافر بردار جہاز کو بھی ملٹری طیارہ قرار دینے کا خطرہ موجود ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ائیر لائن کی نیو یارک جانے والی پرواز نے جیٹ ائیرویز کی پرواز کا کوڈ استعمال کیا، حالانکہ جیٹ بلیو کی پرواز صرف اسی صورت میں یہ کوڈ استعمال کر سکتی ہے اگر طیارہ جیٹ بلیو کا ہی ہو۔دوسری جانب ایمریٹس ائیر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے وہ نہیں سمجھتے کہ ان کی پرواز سے کوئی خلاف ورزی سرزد ہوئی لیکن معاملے کے حل کے لیے ان کی کمپنی جرمانہ ادا کرنے پر رضامند ہے۔ایمریٹس انتظامیہ کا کہنا کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی کے بعد ما سوائے تہران کے دو پروازوں کے تمام پروازیں بند کر دی گئی تھیں۔ایمریٹس انتظامیہ کا موقف ہے کہ جب امریکا سے دوبارہ پروازیں چلانا شروع کیں تو ایرانی فضائی حدود میں غلطی سے جیٹ بلیو کا کوڈ استعمال ہو گیا۔ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کو حل کیا تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسی غلطی نہ ہو۔دوسری جانب امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ وہ ایمریٹس ائیر لائن کی

غلطی کو بہت سنجیدگی سے دیکھتے ہیں اور ائیر لائن پر سخت جرمانہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مستقبل میں ایمریٹس یا دیگر ائیرلائنز ایسی کوئی غیر قانونی حرکت نہ کریں۔متنازع علاقوں میں فضائی حدود کے استعمال کا رسک 2014 میں اس وقت منظر عام پر آیا جب ملائیشیا کے ایک مسافر بردار طیارے کو یوکرین میں روسی نواز باغیوں نے مار گرایا جس کے نتیجے میں تمام 298 افراد ہلاک ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…