بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، بڑے پیمانے پر حصص کی قیمتیں گر گئیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40600پوائنٹس سے گھٹ کر40ہزار پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 110ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے گھٹ کر 75کھرب

روپے کی سطح پر آگیا۔مندی کی وجہ سے76فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اورمنافع کی خاطر فروخت کے دبا کیساتھ سرمائے کے انخلاکے نتیجے میں انڈیکس 39900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 606.09پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 40676.92پوائنٹس سے کم ہو کر 40070.83پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 279.23پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17258.63پوائنٹس سے کم ہو کر 16979.40پوائنٹس پرآگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28993.69پوائنٹس سے گھٹ کر 28574.84پوائنٹس ہو گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب10ارب50کروڑ20لاکھ93ہزار994روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سر مائے کا مجموعی حجم 76کھرب49ارب 13کروڑ25لاکھ 52ہزار689روپے سے کم ہو کر 75کھرب38ارب 63کروڑ4لاکھ 58ہزار695روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 12ارب روپے مالیت کے 34کروڑ85لاکھ 89ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 12ارب روپے

مالیت کے 37کروڑ17لاکھ 32ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 398کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،302میں کمی اور 10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 5کروڑ26لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ50 لاکھ،

ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ46لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ42لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ54لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے انڈس ڈائنگ کے بھا میں 35.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 584.99روپے ہو گئی اسی طرح 24.00روپے کے

اضافے سے محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 444.00روپے پر جا پہنچی جبکہ اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 31.91روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 403.00روپے ہو گئی جبکہ 30.49روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 1689.51روپے پر آ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…