ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے

اور وہ دونوں جلد ہی صحتیاب ہوں گے۔اس سے قبل گزشتہ روز ہی امریکی صدر کی اہم مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پرٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 31 سالہ امریکی مشیر ہوپ ہکس کو ٹرمپ کے انتہائی قریبی مشیروں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ اکثر دوروں پر امریکی صدر کے ہمراہ ہوتی ہیں۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل ہوم ہکس نے ٹرمپ کے ساتھ طیارے میں سفر کیا تھا اور ایک ٹی وی پر مباحثے میں بھی وہ ان کے ساتھ گئی تھیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے ہی ٹوئٹر کے ذریعے اپنی مشیر ہوپ ہکس کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ہوپ بغیر کسی وقفے کے انتہائی محنت سے کام کررہی ہیں، ان کا کورونا ٹیسث مثبت آیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہوپ کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اور اہلیہ نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا ہے جس کے نتیجے کا انتظار ہے البتہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…