اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

بروز جمعہ عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

datetime 30  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحم اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھ میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ حکومت نے 2 اکتوبر بروز جمعہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے آغاز پر صوبے میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی

رحم اللہ علیہ کے عرس کے مو قع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، درگاہ کو پھولوں، خوبصورت جھنڈیوں اور لائٹوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔عرس کی تقریبات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مٹیاری پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، شاہ لطیف کے عقیدت مندوں کے لیے مفت طبی کیمپ، پانی کی سبیلیں اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…