زائرین طواف اور عمرے کے دوران یہ کام کسی صورت نہیں کرسکتے، سعودی وزارت حج نے بڑی پابندی عائد کردی

29  ستمبر‬‮  2020

جدہ (آن لائن )سعودی وزارت حج نے عمرہ سیزن محدود تعداد میں شروع کرنے کے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم ترین پابندی یہ ہے کہ عمرہ زائرین طواف اور عمرے کے دوران کسی بھی صورت حجراسود کو چھو نہیں سکتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج اور خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کو حجرے اسود کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ طواف کے لیے خانہ کعبہ کے گرد جدید فینس یعنی چھوٹی دیوار بنا کر عمرہ زائرین کو قریب جانے سے روکنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ کورونا وائرس کی روک تھام اور زائرین کی حفاظت کے لیے حجر اسود کا بوسہ لینا یا خانہ کعبہ کو چھونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہناتھا کہ پابندی پر سو فی صد عملدر آمد کیلئے سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔ اس کے لیے ایس او پیز کے تحت عمرہ زائرین کے مقامات مقدسہ آنے پر جسم کا درجہ حرارت لیا جائیگا۔ موقع پر طبی ٹیمیں چوبیس گھنٹے رہیں گی۔۔ اور زائرین کی تھرمل کیمروں سے بھی نگرانی جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…