ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

محکمہ ریلوے نے وزیر اعظم کے حلقے میں تمام ریلوے ٹرینز کو فروخت کر دیا،تمام ٹرینز نجی شعبے کے حوالے

datetime 28  ستمبر‬‮  2020 |

کالاباغ)آن لائن) محکمہ ریلوے نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حلقے سے چلنے اور گزرنے والی تمام ریلوے ٹرینز کو فروخت کر دیاتمام ٹرینز کو نجی شعبے کے حوالے کر کے نئے ناموں سے چلا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ

پہلے پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال ایکسپریس جو میانوالی سے رات کے وقت گزرتی تھی اس ٹرین کو محکمہ ریلوے نے ایس جمیل اینڈ کمپنی نے حوالے کر دیاجبکہ پاکستان بننے سے پہلے ماڑی انڈس سے اٹک چلنے والی ریلکار کا نام جنڈ ایکسپریس ، اٹک ایکسپریس تبدیل کرکے نجی شعبے کے حوالے کر کے ایس جمیل اینڈ کمپنی نے زیر اہتمام چلا دیا گیااور اس کے علاوہ گزشتہ روز راولپنڈی سے ملتان کو جانے والی عطااللہ ایکسپریس :مہر ایکسپریس کو ایس جمیل اینڈ کمپنی کے حوالے کرکے اس ٹرین کی بھی نجکاری کر دی گئی۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ریلوے لائن ریلوے کی ، ریلوے انجن ریلوے کے ، ڈرائیور ریلوے کے ، پولیس ریلوے کی اور باقی تمام اسٹیشنوں کا سسٹم ریلوے کا اور صرف اور صرف ٹکٹ گھر ، ٹکٹ چیکر اور کیش کا سسٹم نجی شعبے کے حوالے کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…