پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

10 لاکھ نوجوانوں کو 100 ارب روپے قرض دینے کا فیصلہ، اپنا کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

datetime 26  ستمبر‬‮  2020 |

گجرات(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ 10 لاکھ نوجوانوں کو 100 ارب روپے قرض دیا جائے گا، یہ قرض ذاتی ضمانت اور 4 فی صد سود پر دیا جائے گا۔گجرات میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں

عثمان ڈار نے کہا کہ ایک لاکھ سے 10 لاکھ تک ذاتی ضمانت پر نوجوان کو قرض ملے گا، جب کہ 10 لاکھ سے ایک کروڑ قرض 4 فی صد مارک اپ پر دیا جائے گا۔انھوں نے کہا پہلے فیز میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے، تاحال 3 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، گجرات کے مزید 10 ہزار 500 نوجوانوں نے قرض کی درخواست دی ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ ہم گولڈن ٹرائی اینگل گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی صنعت کے مسائل حل کریں گے، کاٹیج اندسٹری اور چھوٹے کاروبار کامیاب جوان پروگرام کا ہدف ہے، پہلے تین تھے اب پروگرام میں 18 نئے بینک شامل ہو چکے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا گجرات چیمبر آف کامرس میں کامیاب جوان پروگرام کا ڈیسک بنایا جا سکتا ہے، چیمبر آف کامرس کے ارکان کو قرض کے لیے ترجیح دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر ہی ملازمت پیدا کر سکتے ہیں، ہم اس سلسلے میں ایک لاکھ جوانوں کو فنی تعلیم دے رہے ہیں، ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں مسائل کی نشان دہی کر رہی ہے، ہم اس طرح نوجوانوں کو پالیسی سازی میں حصہ دار بنا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…