اسلام آباد(آ ن لائن )جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں میں اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک
کے ایکشن پلان کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت کی گئی ۔اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہناہے کہ دونوں رہنماؤں میں اے پی سی کے فیصلوں پر مکمل عملدرامد کیلئے جامع روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا ہے ۔