لاہور( این این آئی ) یوٹیلیٹی اسٹور ز پردودھ، گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر ،برانڈڈ گھی کی قیمت میں 4روپے اورفی لیٹر دودھ
کا پیکٹ5 روپے مہنگا کردیا گیا۔ شیمپو کی قیمت میں 9سے 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے،ڈیٹرجن، بچوں کی اشیا ء ، کافی چائے اور سیریلز کی قیمت میں بھی20 سے 38 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔