شہباز شریف کی شوگر مل نے اچانک ایک ہی دن میں کسانوں کے 25کروڑ کے واجبات ادا کر دئیے،اتنی بڑی رقم کتنے عرصے سے لٹکائی جارہی تھی ، اچانک ادائیگی کے پیچھے کیا وجہ بنی؟اہم انکشافات

24  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان شوگر مل نے کین کمشنر کی وارننگ پر کسانوں کے واجبات ادا کردیئے۔تفصیلات کے مطابق 21 ستمبر کو کین کمشنر پنجاب نے رمضان شوگر مل کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو گنے کی قیمت کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے

جس کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔کین کمشنر کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا کہ2 اپریل 2020 کو شوگر مل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں ان سے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ پوچھی گئی تھی مگر اس نوٹس پر کوئی جواب نہ آنے پر 16 اپریل کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا۔کین کمشنر کے مطابق مل کو متعدد بار موقع دیا گیا کہ وہ کسانوں کے واجبات ادا کرے مگر ایسا نہیں کیا گیا جس پر انہیں آخری وارننگ دی جاتی ہے بصورت دیگر مل کے خلاف قانونی کاررائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کارروائی میں مل کے تمام مالکان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔کین کمشنر کی جانب سے 21 ستمبر کو آخری وارننگ جاری ہونے پر رمضان شوگر مل کی جانب سے 22 ستمبر کو 25 کروڑ روپے کے واجبات کسانوں کو ایک ہی دن میں ادا کردیئے گئے اور اس کی تفصیلات کین کمشنر آفس کو ارسال بھی کردی گئیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…