اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چھوٹی سی یہودی برادری کے رکن کا ایک غیر معمولی انٹرویو میں کہنا ہے کہ وہ پاکستانی صیہونی ہیں۔ روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق فیشل خالد، جنہوں نے گزشتہ سال تاریخ رقم کی جب پاکستانی حکومت نے انہیں اسرائیل جانے کی اجازت دی، کا کہنا ہے کہ وہ جوڑی دار اقوام اسرائیل اور پاکستان
کے درمیان اچھے تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں فیشل کا کہنا تھا کہ وہ 99 فیصد افراد کو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتے جن سے ان کا ملنا جلنا ہوتا ہے اور جب وہ صیہونیوں کی چھوٹی سی گول ٹوپی پہنتے ہیں تو وہ اسے بیس بال کی ٹوپی کے نیچے چھپا لیتے ہیں۔ خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہودی مخالف مختلف درجے ہیں۔