کراچی کلفٹن میں 22سالہ لڑکی کو آبرو ریزی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کا تعلق سیاسی خاندان سے نکلا ‎ ‎

23  ستمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی کو آبرو ریزی کا نشانہ بنانے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، کلفٹن میں پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کیلئے خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق لڑکی سے ایک بااثر شخص کا موبائل نمبر برآمد ہوا ہے جبکہ آبرو ریزی کرنیوالے ملزمان کی

شناخت ہوگئی ہے، ان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے ایک موبائل نمبر سے متعلق تفتیش مکمل ہو گئی ہے، لڑکی کے مطابق ملزمان نے یہ نمبر اسے دیا تھا۔پولیس کے مطابق مذکورہ موبائل نمبر ایک بااثر شخص کا ہے، تفتیش کے مطابق مذکورہ نمبر جائے وقوع پر استعمال نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق مذکورہ بااثر شخص کی واقعے کے روز کی مصروفیات بھی چیک کی گئی ہیں، بااثر شخص کے خلاف واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ بااثر شخص کے بچوں کا ڈیٹا بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرخیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کے رشتے داروں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، پولیس کے مطابق فلیٹ کی نشاندہی خاتون کی جانب سے کی گئی۔کیس میں ملوث ملزمان کی پوری تفصیل حاصل کر لی ہے،پولیس نے دعوی کیا ہے کہ آبرو ریزی کرنیوالے ملزمان کا تعلق اندرون سندھ اور ایک ملزم جیکب آباد کے مرحوم سیاسی رہنما کا رشتہ دار ہے ۔گذشتہ روز کلفٹن سے لڑکی کے اغوا اورآبروریزی کے واقعے میں میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے اجتماعی آبرو ریزی کا انکشاف ہوا تھا،متاثرہ لڑکی کے کپڑے اور دیگرنمونے لیب بھیج دیئے گئے ہیں، میڈیکولیگل کے مطابق مجموعی طورپرکتنے افراد نے آبرو ریزی کی، کہنا قبل ازوقت ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی دوست کے ساتھ انٹرویو دینے کیلئے نجی ریسٹورنٹ گئی تھی، دوست نے متاثرہ لڑکی کومال کے قریب چھوڑاجہاں ملزمان آگئے۔دوسری جانب لڑکی سے آبرو ریزی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش کیلئے اے ایس پی زاہدہ پروین ودیگرخواتین افسرکوذمہ داری دے دی گئی ہے، ڈیفنس کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ڈیٹا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…