کراچی(نیوزڈیسک)وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل کے لیے 96 کروڑروپے جاری کر دیے، اس رقم سے ادارے کے ملازمین کو مارچ اور اپریل کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ پاکستان اسٹیل ترجمان کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 17 جون کے فیصلے کے تحت ادارے کو 96کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ رقم ملنے کے بعد پاکستان اسٹیل ملازمین کو مارچ اور اپریل کی پے سلپس جاری کردی گئی ہیں اور ایک دو روز میں تنخواہیں ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوجائیں گی۔ ادارے نے مئی اور جون کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے وفاقی حکومت سے مزید رقم کی درخواست کی ہے۔