دبئی کے الحبتور گروپ کا اسرائیل میں اپنا کاروباری دفتر کھولنے کا اعلان

21  ستمبر‬‮  2020

دبئی (این این آئی )دبئی سے تعلق رکھنے والا الحبتور گروپ اسرائیل میں اپنا نمایندہ دفتر کھولے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس گروپ نے ایک بیان میں اسرائیل میں اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اطلاع دی ۔ الحبتور خاندان کا ملکیتی یہ گروپ ہوٹلوں

، تعمیرات فرموں، تعلیم اور آٹو موبائل کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔اس گروپ کے سربراہ متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت محمد خلف احمد الحبتور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کی فضائی کمپنی اسریر سے یو اے ای کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی بھی بات چیت کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم آیندہ دنوں میں بعض نئی شراکت داری سے متعلق انکشاف کی تیاری کررہے ہیں۔متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے گذشتہ ہفتے دو طرفہ سفارتی اور تجارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے تاریخی امن معاہدے پر دست خط کیے تھے۔اس کے بعد دونوں ملکوں کے حکام کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کے بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…