اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر ماہا علی کیس کے ملزم وقاص اور جنید کی ضمامت مسترد ،نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے ملزم جنید اور ملزم وقاص کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ سنا یا، جس کو سنتے ہی ملزمان کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کے وکیل نے انہیں ہتھکڑی لگے ہونے کے باوجود کمرہ عدالت سے
فرار کروادیاجو رکشے میں بیٹھ کرچلے گئے ،یاد رہے کہ عدالت ڈاکٹر ماہا علی کیس میں ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوسری جانب ڈاکٹر ماہا علی کے والد نے بیٹی کی قبرکشائی کے لیے تحریری رضا مندی دے دی جس کے بعد عدالت نے قبرکشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔