جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بھارت کے پاکستان میںدہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد ،امریکہ کے بیان پرپاکستان میں کھلبلی مچ گئی

datetime 2  جولائی  2015 |
American flag background - shot and lit in studio

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت فراہم کرنے کے پاکستانی دعوﺅں کے باوجود امریکہ کی تردید سامنے آگئی ،پاکستانی دفاعی مبصرین مین کھلبلی مچ گئی ،سینئر دفاعی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ امریکہ کا پاکستانی حکام کی جانب سے بھارتی دہشت گردی کے شواہد شیئر کئے جانے سے انکار امریکی حکمت عملی کاعکاس ہے اور اسے برصغیر پاک و ہند میں امریکی ترجیحات کے واضح اطہار کے طورپر سمجھا جانا چاہئے ،امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نے تاحال بھارت کے ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد امریکہ کے ساتھ شیئر نہیں کیے۔واشنگٹن کے ایک حالیہ دورے کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ترجمان جان کربی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی کسی ترسیل کا مجھے علم نہیں تاہم انہوں بھارت کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جس کے مطابق اس کے پاس پاکستان کے بھارت میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے ثبوت ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات پرامن انداز میں حل کریںہم چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تناو ¿ کم ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مسائل کے خاتمے کے لیے باہمی طور پر مل کر کام کریں۔انہوں نے بتایا کہ 29 جون کو اپنے ایک دورے کے دوران ہندوستانی سیکرٹری سبرامنیم جے شنکر نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری انٹونی بلنکن سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ملاقات کی ۔انہوں نے بتایا کہ جے شنکر نے امریکی نیشنل سیکیورٹی کی مشیر سوزن ای رائس سے بھی دو ہفتہ قبل وائٹ ہاو ¿س میں ملاقات کی تھی جس کے دوران وزیراعظم مودی اور صدر باراک اوباما کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…