عرب ممالک سے معاہدوں کے بعد اسرائیل حد سے بڑھنے لگا، القدس میں یہودی آباد کاری کے ایک بڑے منصوبے کا انکشاف

20  ستمبر‬‮  2020

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست القدس میں یہودی آباد کاری اور تویع پسندی کے ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی القدس میں قائم

نام نہاد بلدیہ ، اسرائیل مستقل فنڈاور یہودی ایجنسی نے مشرق وسطی کے خطے میں ایک وسیع وعریض توسیعی منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب دوسری طرف قابض صہیونی ریاست اور بعض عرب ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قیام کی مہمات جاری ہیں۔اسرائیلی نشریاتی کارپوریشن نے بتایا کہ یہ منصوبہ اس علاقے میں ہوگا جہاں “دی نیشن بلڈنگز” کے نام سے کانفرنس کا مرکز واقع ہے جو مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی دروازے پر واقع ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ اس منصوبے پرآنے والی لاگت ایک ارب آٹھ سو ملین شیکل لگائی گئی ہے۔ اس تعمیراتی منصوبے میں پانچ کثیر منزلہ عمارتوں کے علاوہ نو فلک بوس عمارتیں بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ مرکز مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بن جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…