آخری شاہی تقریب سے قبل میگھن کیساتھ کیا ہواتھا؟ شاہی مصنفین نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

19  ستمبر‬‮  2020

نیو یارک (این این آئی) کیلیفورنیا میں اپنے شوہر شہزادہ ہیری اور بیٹے آرچی کے ساتھ مقیم ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اس وقت پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں جب بطور شاہی خاندان کے فرد انہوں نے آخری شاہی تقریب میں شرکت کی تھی۔فائنڈنگ فریڈم نامی کتاب کے مصنفین کے مطابق

ڈچز آف سسیکس اپنے شوہر پرنس ہیری کے ساتھ اپنی آخری شاہی مصروفیت کے موقع پر ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی کامن ویلتھ سروس میں شرکت سے قبل  ایسوسی ایشن آف کامن ویلتھ یونیورسٹیز کے طلبہ سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کے دوران  ان کی آنکھیں بھر آئی تھیں۔ پرنس ہیری اور میگھن مارکل سرکاری طور پر اپریل 2020 میں شاہی خاندان کے سینئر ارکان کی حیثیت سے  دستبردار ہوگئے تھے۔ دریں اثنا اطلاعات کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن مارکل پرائم ٹائم ٹیلی ویڑن پروگرام میں شامل ہونے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ جس میں ٹائم میگزین ک جانب سے دنیا کے انتہائی بااثر افراد کی سالانہ فہرست کے حوالے سے ایک تقریب ہوگی۔اس کے علاوہ شاہی جوڑے کو ای نیوز کے ایک پرومو میں ان کے شاہی خطاب ڈچز آف سسیکس کے بجائے عام سے انداز میں صرف ہیری اور میگھن کے ناموں سے متعارف کرایا گیا ہے۔ تاہم ٹائم کے مضمون میں جس میں اس ایونٹ کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے اس میں ان کے شاہی خطاب کو شامل کیا گیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…