لاہور (آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی کے اعتراف کے بعد محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگلے ہفتے جمعہ کے روز سرکاری سکولوں کے اوقات کار پر عملدرآمد کیا جا سکے گا لیکن گزشتہ جمعہ سکولوں
کے طلباء و طالبات کو چھٹی دوپہر 1 بجے ہی دی گئی، بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے 15 ستمبر کو سکول کھلنے پر سکولوں کے اوقات کار کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اس میں جمعہ کے روز بھی سکولوں میں چھٹی کا وقت دوپہر 1 بجے تحریر کر دیا گیا تھا حالانکہ محکمے نے جمعہ کے روز چھٹی دینے کا وقت 11 بجے مقرر کیا تھا۔